مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ . باب: کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 206
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ - أَحْسَبُهُ قَدْ ذَكَرَ جَدَّهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ : أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، كَذَّابٌ وَضَّاعٌ . ¤محمد محی الدین
عمر بن عبدالعزیز ، اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں : راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، انہوں نے اپنے دادا کا ذکر بھی کیا تھا ( وہ بیان کرتے ہیں : ) ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا : کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : وہ ہے جو سیدھے راستے پر قائم سہولت والا ہو ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابان ہے ، جو کذاب اور جھوٹی روایات ایجاد کرنے والا ہے ۔