مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِي الْمَسْجِدِ . باب: مسجد میں کھانا اور پینا
حدیث نمبر: 2021
وَعَنْ بِلَالٍ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤْذِنُهُ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدَهُ يَتَسَحَّرُ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا دَاوُدَ قَالَ : لَمْ يَسْمَعْ شَدَّادٌ مَوْلَى عِيَاضٍ مِنْ بِلَالٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کو نماز کے لئے بلانے کے لئے حاضر ہوئے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ اپنے گھر میں موجود اپنی نماز کی مخصوص جگہ پر سحری کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں البتہ ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے شداد نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔