مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِي الْمَسْجِدِ . باب: مسجد میں کھانا اور پینا
حدیث نمبر: 2020
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : أَكَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا شِوَاءً وَنَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَمْ نَزِدْ عَلَى أَنَّ مَسْحَنَا بِالْحَصْبَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بھونا ہوا کھانا کھایا تھا ہم لوگ اس وقت مسجد میں موجود تھے پھر نماز کھڑی ہو گئی “ تو ہم نے صرف یہ کیا کہ اپنے ہاتھ کنکریوں سے پونچھ لئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔