مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ نَحْوَهُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ . باب: اس شخص کا بیان جو لہسن یا اس جیسی کوئی ( بدبودار چیز ) کھا لے اور پھر مسجد میں آئے
حدیث نمبر: 1991
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ الثُّومِ وَالْبَصَلِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا ، وَلْيَأْتِنِي أَمْسَحْ وَجْهَهُ وَأُعَوِّذْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص ان دو درختوں لہسن اور پیاز میں سے کھا لے وہ ہماری نماز کی جگہ کے ہرگز قریب نہ آئے اور جب وہ میرے پاس آئے گا ، تو میں اس کے چہرے پر ہاتھ پھیروں گا ، اور اسے دم کروں گا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سلام بن ابوخبزہ ہے ، اور وہ انتہائی ” ضعیف “ ہے ۔