حدیث نمبر: 1977
وَعَنْ تَوِيلَةَ بِنْتِ أَسْلَمَ - وَهِيَ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ - قَالَتْ : إِنَّا لَبِمَقَامِنَا نُصَلِّي فِي بَنِي حَارِثَةَ فَقَالَ عَبَّادُ بْنُ بِشْرِ بْنِ قِبْطِيٍّ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ وَالْكَعْبَةَ فَتَحَوَّلَ الرِّجَالُ مَكَانَ النِّسَاءِ وَالنِّسَاءُ مَكَانَ الرِّجَالِ فَصَلَّوُا الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ نَحْوَ الْكَعْبَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ تویلہ بنت اسلم رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتی ہیں : ہم بنو حارثہ کے علاقے میں اپنی جگہ پر نماز ادا کر رہے تھے کہ عباد بن بشر بن قبطی نے یہ کہا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت الحرام اور خانہ کعبہ کی طرف رُخ کر لیا ہے ، تو مرد گھوم کر خواتین کی جگہ آ گئے اور خواتین مردوں کی جگہ چلی گئیں تو ان لوگوں نے باقی کی دو رکعات خانہ کعبہ کی طرف رُخ کر کے ادا کیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1977
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن