مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِبْلَةِ . باب: قبلہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1972
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُؤَيْبَةَ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ حِينَ صُرِفَتِ الْقِبْلَةُ ، فَدَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدُرْنَا مَعَهُ فِي رَكْعَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عماره بن رویبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں شام کی دو نمازوں میں سے ایک ادا کر رہے تھے جب آپ کا رخ قبلہ کی طرف پھیر دیا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھوم گئے آپ کی اقتداء میں ہم بھی گھوم گئے یہ دور رکعات ادا کرنے کی بعد کی بات ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن حسین ابومالک نخعی ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔