مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِبْلَةِ . باب: قبلہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1971
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : جَاءَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ ، وَالْإِمَامُ فِي الصَّلَاةِ قَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، فَقَالَ الْمُنَادِي : قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَصَلَّوُا الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ إِلَى الْكَعْبَةِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا منادی ( کچھ لوگوں کے پاس ) آیا اور بولا: قبلہ کا رخ بدل دیا گیا ہے امام اس وقت نماز کی حالت میں تھا اس نے دو رکعات ادا کر لی ہوئی تھیں اس منادی نے کہا: قبلہ کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا گیا ہے ، تو تم باقی کی دو رکعات خانہ کعبہ کی طرف رُخ کر کے ادا کرو ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔