مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ تَوْسِعَةِ الْمَسَاجِدِ . باب: مسجد میں توسیع کرنا
حدیث نمبر: 1962
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَبْنُونَ مَسْجِدًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَوْسِعُوا مَسْجِدَكُمْ تَمْلَئُوهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ دِرْهَمٍ ، وَرَوَى عَنْهُ شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ وَقَالَ : ثِقَةٌ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے پاس سے ہوا جو مسجد تعمیر کر رہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ مسجد کو کشادہ رکھو اور اسے بھر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن درہم ہے ، جس کے حوالے سے شبابہ بن ہوار نے روایت نقل کی ہے : وہ فرماتے ہیں : یہ ” ثقہ “ ہے یحیی بن معین اور دارقطنی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔