مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ اتِّخَاذِ الْمَسَاجِدِ فِي الدُّورِ وَالْبَسَاتِينِ . باب: محلوں اور باغات میں مساجد بنانا
حدیث نمبر: 1963
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَمَّنْ حَدَّثَهُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا أَنْ نَصْنَعَ الْمَسَاجِدَ فِي دُورِنَا وَأَنْ نُصْلِحَ صَنْعَتَهَا وَنُطَهِّرَهَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم اپنے محلوں میں مساجد بنائیں اور انہیں اچھی طرح سے بنائیں اور انہیں پاک و صاف رکھیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند صحیح ہے ۔