مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ . باب: اس کا بیان ، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أُعْطِيتُ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ ، وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَقُلُوبُهُمْ عَلَى قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ ، فَاسْتَزَدْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَزَادَنِي مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ سَبْعِينَ أَلْفًا " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : فَرَأَيْتُ أَنَّ ذَلِكَ يَأْتِي عَلَى أَهْلِ الْقُرَى ، وَيُصِيبُ مِنْ حَافَّاتٍ الْبَوَادِي . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِمَا الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ وَتَابِعِيُّهُ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے ستر ہزار ایسے لوگ عطا کئے گئے ہیں جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے ، اُن کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے اور ان کے دل ، ایک فرد کے دل کی مانند ہوں گے ، میں نے اپنے پروردگار سے مزید مانگا تو اس نے مجھے ہر ایک کے ہمراہ مزید ستر ہزار عطا کر دیے ۔ “ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ چھوٹی بستیوں والوں اور ویرانوں میں بسنے والوں کو بھی شامل ہو گا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، ان دونوں کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔