مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ . باب: اس کا بیان ، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : تَخْرُجُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُلَّةٌ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ ، فَتَسُدُّ الْأُفُقَ ، نُورُهُمْ مِثْلُ نُورِ الشَّمْسِ ، فَيُنَادِي مُنَادٍ : النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ ، فَيَتَحَشْحَشُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ ، فَيُقَالُ : مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى غُرًّا مُحَجَّلِينَ ، نُورُهُمْ مِثْلُ نُورِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، فَتَسُدُّ الْأُفُقَ ، فَيُنَادِي مُنَادٍ : النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ ، فَيُقَالُ : مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى [ غَرٌّ مُحَجَّلُونَ ] نُورُهُمْ مِثْلُ أَعْظَمِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ ، يَسُدُّ الْأُفُقَ نُورُهُمْ ، فَيُنَادِي مُنَادٍ : النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ ، فَيُقَالُ : مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ ، ثُمَّ يَجِيءُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ يُوضَعُ الْمِيزَانُ وَالْحِسَابُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمْ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : قیامت کے دن چمکدار پیشانی والے لوگوں کا ایک گروہ آئے گا اور وہ افق کو بھر دیں گے ، ان کا نور سورج کے نور کی مانند ہو گا ، ایک منادی پکار کر کہے گا : اُمی نبی ، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا ، تو کہا: جائے گا : سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت ، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے ۔ پھر ایک اور گروہ نکلے گا جو چمکدار پیشانیوں کا مالک ہو گا اور ان کا نور چودھویں رات کے چاند کے نور کی مانند ہو گا ، وہ افق کو بھر دیں گے ، ایک منادی پکار کر کہے گا : امی نبی ، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا ، تو کہا: جائے گا : سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت ، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے ۔ پھر ایک اور گروہ نکلے گا ، وہ چمکدار پیشانیوں کے مالک ہوں گے ، ان کا نور آسمان میں موجود سب سے بڑے ستارے کی مانند ہو گا ان کا نور افق کو بھر دے گا ایک منادی پکار کر یہ کہے گا : امی نبی ، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا ، تو کہا: جائے گا : سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت ، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے ۔ پھر تمہارا پروردگار آئے گا اور میزان رکھا جائے گا اور حساب ( شروع ہو گا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض افراد میں ضعف پایا جاتا ہے ۔