مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلُودِ لِأَهْلِ النَّارِ فِي النَّارِ ، وَأَهْلِ الْإِيمَانِ فِي الْجَنَّةِ . باب: اہل جہنم کا ، جہنم میں اور اہل ایمان کا جنت میں ہمیشہ رہنا
حدیث نمبر: 18635
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ قِيلَ لِأَهْلِ النَّارِ : إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ [ فِي النَّارِ ] عَدَدَ كُلِّ حَصَاةٍ فِي الدُّنْيَا لَفَرِحُوا بِهَا ، وَلَوْ قِيلَ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ : إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ [ فِي الْجَنَّةِ ] عَدَدَ كُلِّ حَصَاةٍ [ فِي النَّارِ ] لَحَزِنُوا ، وَلَكِنْ جَعَلَ لَهُمُ الْأَبَدَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظَهِيرٍ ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر اہل جہنم سے یہ کہا: جائے : تم جہنم میں اتنا عرصہ رہو گے ، جتنی دنیا میں کنکریاں ہوتی تھیں ، تو وہ اس پر بھی خوش ہو جائیں گے ، اور اگر اہل جنت سے یہ کہا: جائے : تم جنت میں اتنا عرصہ رہو گے جتنی دنیا میں کنکریاں ہوتی تھیں ، تو وہ اس پر بھی غمگین ہو جائیں گے ، لیکن ( یعنی اللہ تعالیٰ نے ) ان کے لیے ہمیشہ رہنا طے کر دیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔