مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابُ عِظَمِ خَلْقِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ . باب: جہنم میں کافر کی جسامت کا بڑا ہونا
حدیث نمبر: 18608
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ التَّيْمِيِّ قَالَ : انْطَلَقْتُ أَنَا ، وَحُصَيْنُ بْنُ سَبْرَةَ ، وَعُمَرُ بْنُ مُسْلِمٍ ، إِلَى زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، وَحَدَّثَنَا فِي مَجْلِسِهِ ذَلِكَ ، قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَيُعَظَّمُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ الضِّرْسُ مِنْ أَضْرَاسِهِ مِثْلَ أُحُدٍ . قُلْتُ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوَيلٍ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .محمد محی الدین
یزید بن حیان تمیمی بیان کرتے ہیں : میں ، حصین بن سبرہ اور عمر بن اسلم ، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس گئے ، اس محفل کے دوران سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ حدیث بیان کی : ” اہل جہنم میں سے کوئی شخص جہنم کے لیے اتنا بڑا ہو گا کہ اُس کی داڑھوں میں سے کوئی ایک داڑھ اُحد پہاڑ کی مانند ہو گی ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔