حدیث نمبر: 18599
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ نُورَانِ عَقِيرَانِ فِي النَّارِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سورج اور چاند جہنم میں دو ایسے نور ہوں گے جن کی کونچیں کاٹ دی گئی ہوں ( یعنی بے کار کر دیے گئے ہوں ) ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں جن کی توثیق کی گئی ہے ۔