مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابُ بُعْدِ قَعْرِهَا . باب: جہنم کی گہرائی کا بیان
وَعَنْ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ : أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ كَانَ يُخْبِرُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنَّ بُعْدَ مَا بَيْنَ شَفِيرِ النَّارِ إِلَى قَعْرِهَا لَصَخْرَةٌ زِنَةُ سَبْعِ خَلِفَاتٍ بِشُحُومِهِنَّ وَلُحُومِهِنَّ وَأَوْلَادِهِنَّ ، تَهْوِي فِيهَا مَا بَيْنَ شَفِيرِ النَّارِ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ قَعْرَهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤بعض اہل علم نے یہ بات بیان کی ہے : سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اُس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، جہنم کے کنارے سے لے کر اُس کی تہہ تک اتنا فاصلہ ہے کہ سات حاملہ اونٹنیاں ، اُن کی چربی ، اُن کے گوشت اور ان کی اولاد سمیت ، اُن کا جتنا وزن بنتا ہے ، اتنے وزن کا پتھر ، اگر جہنم میں گرنا شروع ہو ، تو وہ جہنم کے کنارے سے لے کر اس کی تہہ تک ستر سال میں پہنچے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔