حدیث نمبر: 18593
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ فِي النَّارِ حَيَّاتٍ كَأَمْثَالِ أَعْنَاقِ الْبُخْتِ ، تَلْسَعُ إِحْدَاهُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حُمُوَّهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا ، وَإِنَّ فِي النَّارِ عَقَارِبَ كَأَمْثَالِ الْعَقَارِبِ الْمُوَكَّفَةِ ، تَلْسَعُ إِحْدَاهُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حُمُوَّهَا أَرْبَعِينَ سَنَةً " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جہنم میں ایسے سانپ ہیں ، جو بختی اونٹوں کی گردنوں کی مانند ہیں ، اُن میں سے اگر کوئی ایک ڈنگ مارے گا تو آدمی اُس کی شدت ستر سال تک محسوس کرے گا ، اور جہنم میں ایسے بچھو ہیں ، جو چادر والے بچھوؤں ( یا خچروں ) کی مانند ہیں ، ان میں سے کوئی ایک ڈنک مارے گا تو آدمی اس کی تپش چالیس سال تک محسوس کرے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں ، جن کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18593
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (191/4)»