حدیث نمبر: 18584
وَعَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ ضُرِبَ الْجَبَلُ بِمَقْمَعٍ مِنْ حَدِيدٍ لَتَفَتَّتَ ثُمَّ عَادَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین

ان صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر ( یعنی جہنم کے ) لوہے کے گرز کے ذریعے پہاڑ پر ضرب لگائی جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائے گا اور پھر وہ پہلے کی طرح ہو جائے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جو اگر اللہ نے چاہا تو آگے آئے گی ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18584
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1377) أخرجه احمد فى المسند (83/3)»