حدیث نمبر: 18585
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ ؟ قَالَ : " وَادٍ فِي جَهَنَّمَ ، إِنَّ جَهَنَّمَ لَتَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ ذَلِكَ الْوَادِي فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَمِائَةِ مَرَّةٍ ، يُلْقَى فِيهِ الْغَرَّارُونَ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا الْغَرَّارُونَ ؟ قَالَ : " الْمُرَاءُونَ بِأَعْمَالِهِمْ فِي الدُّنْيَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب حزن “ سے اللہ کی پناہ مانگو ! لوگوں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! ” جب حزن “ کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ جہنم میں موجود ایک وادی ہے ، اور اس وادی کے شر سے جہنم بھی روزانہ چار سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتی ہے اور اس میں ” غرارون “ کو ڈالا جائے گا ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! ” غرارون “ سے مراد کون ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دنیا میں اپنے اعمال کے حوالے سے دکھاوا کرنے والے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18585
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف