حدیث نمبر: 18580
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا قَالَتْ : رَبِّ ، أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا ; فَجَعَلَ لَهَا نَفَسَيْنِ : نَفَسٌ فِي الشِّتَاءِ ، وَنَفَسٌ فِي الصَّيْفِ ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا ، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ زِيَادُ النُّمَيْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جہنم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا: میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا جاتا ہے ، تو پروردگار نے اس کے لئے دو سانسیں مقرر کیں ، تو اس کی ایک سانس گرمی کے موسم میں ہوتی ہے اور ایک سانس سردی کے موسم میں ہوتی ہے ، اس کی گرمی کی وجہ سے تمہیں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی ٹھنڈک کی وجہ سے تمہیں شدید سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18580
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4303)»