حدیث نمبر: 18581
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ جَهَنَّمَ قَالَتْ : يَا رَبِّ ، ائْذَنْ لِي فِي نَفَسٍ ; فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ أَقْبِضَ عَلَى خَلْقِكَ ، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ ، فَشِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِهَا ، وَشِدَّةُ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جہنم نے عرض کی : اے میرے پروردگار ! تو مجھے سانس لینے کی اجازت دے ! کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں تیری مخلوق کو گرفت میں لے لوں گی ، تو پروردگار نے اسے ہر سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی ، تو گرمی کی شدت اس کی تپش کی وجہ سے ہوتی ہے اور سردی کی شدت اُس کی ٹھنڈک کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18581
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3491)»