حدیث نمبر: 18578
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ بُشْرَى ، وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ، وَإِنَّ نَارَكُمْ - يَعْنِي هَذِهِ - جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ سَمُومِ جَهَنَّمَ ، وَمَا دَامَ الْعَبْدُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” نیک خواب خوشخبری ہوتے ہیں اور وہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہیں ، اور تمہاری آگ ( یعنی یہ دنیاوی آگ ) جہنم کی آگ کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے ، اور بندہ جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے ، وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے جب تک اسے حدث لاحق نہیں ہوتا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ متروک ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18578
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3490)»