حدیث نمبر: 18577
وَعَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ ذَكَرَ نَارَ جَهَنَّمَ فَقَالَ : " إِنَّهَا لَجُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ ، وَمَا وَصَلَتْ إِلَيْكُمْ حَتَّى - أَحْسَبُهُ قَالَ : - نُضِحَتْ مَرَّتَيْنِ بِالْمَاءِ لِتُضِيءَ لَكُمْ ، وَنَارُ جَهَنَّمَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ضُعَفَاءُ عَلَى تَوْثِيقٍ لَيِّنٍ فِيهِمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنم کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی : ” یہ ( یعنی دنیاوی آگ ) جہنم کی آگ کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے ، اور یہ ( آگ ) تم لوگوں کے پاس اُس وقت پہنچی ہے جب اسے پانی کے ذریعے دو مرتبہ چھینٹے مارے گئے ، تاکہ یہ تمہارے لیے روشنی کرے ، جبکہ جہنم کی آگ سیاہ تاریک ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ضعیف ہیں ، اگرچہ ان میں ایسے ہیں ، جن کی کمزور توثیق کی گئی ہے ۔