حدیث نمبر: 18569
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْبَحْرُ هُوَ جَهَنَّمُ " . قَالُوا لِيَعْلَى ، قَالَ : أَلَا تَرَوْنَ [ أَنَّ ] اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ : نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ، قَالَ : لَا وَالَّذِي نَفْسُ يَعْلَى بِيَدِهِ ، لَا أَدْخُلُهَا أَبَدًا حَتَّى أُعْرَضَ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا يُصِيبُنِي مِنْهَا قَطْرَةٌ حَتَّى أَلْقَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سمندر ، جہنم ہے ۔ “ لوگوں نے سیدنا یعلیٰ سے اس بارے میں بات چیت کی ، تو انہوں نے فرمایا : کیا تم لوگوں نے یہ چیز نہیں دیکھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” ایسی آگ ( یا جہنم ) ، جس کی دیواریں انہیں گھیرے ہوئے ہوں گی ۔ “ سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جی نہیں ! اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں یعلیٰ کی جان ہے ، میں اس میں ( یعنی سمندر میں ) کبھی داخل نہیں ہوؤں گا ، یہاں تک کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کر دیا جائے اور مجھے اس کا ایک قطرہ بھی نہیں ملے گا ، یہاں تک کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤں ( یعنی میں مرتے دم تک ایسا نہیں کروں گا ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18569
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (223/4)»