حدیث نمبر: 18570
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سَوْرَةَ قَالَ : رَأَيْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتٍ ، وَهُوَ عَلَى حَائِطِ الْمَسْجِدِ الْمُشْرِفِ عَلَى وَادِي جَهَنَّمَ وَاضِعًا صَدْرَهُ عَلَيْهِ وَهُوَ يَبْكِي ، فَقُلْتُ : أَبَا الْوَلِيدِ ، مَا يُبْكِيكَ ؟ فَقَالَ : هَذَا الْمَكَانُ الَّذِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ رَأَى فِيهِ جَهَنَّمَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

یزید بن ابوسورہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، وہ اس وقت مسجد کی دیوار پر موجود تھے انہوں نے اپنا سینہ اس پر رکھا ہوا تھا اور وہ وادی جہنم ( نامی جگہ ) کی طرف جھانک کر دیکھ کر رو رہے تھے ، میں نے کہا: اے ابوالولید ! آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : یہ وہ جگہ ہے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بتایا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں جہنم کو دیکھا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت میں ضعیف راوی پائے جاتے ہیں جن کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18570
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف