مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کے حوض ( کوثر ) کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ ، وَيُجَاءُ بِأَقْوَامٍ فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، فَيُقَالُ : مَا زَالُوا بَعْدَكَ مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ ، اتَّقُوا النَّارَ ، اتَّقُوا الْحُدُودَ ، فَإِذَا مِتُّ تَرَكْتُكُمْ وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ " . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَالْبَزَّارُ ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِنْدَهُمْ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا ، جو شخص اس پر وارد ہو گا ، وہ کامیاب ہو جائے گا ، کچھ لوگوں کو لایا جائے گا ، پھر انہیں پکڑ کر بائیں طرف لے جایا جائے گا ، تو میں کہوں گا : اے میرے پروردگار ! تو یہ کہا: جائے گا : یہ لوگ تمہارے بعد ایڑیوں کے بل مرتد ہو گئے تھے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں تمہیں ڈب سے ( یعنی پہلو سے ) پکڑتا ہوں ، تم لوگ جہنم سے بچو ! تم لوگ حدود ( کی خلاف ورزی کرنے ) سے بچو ! جب میں مر جاؤں گا ، تو تمہیں چھوڑ جاؤں گا اور میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں