مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کے حوض ( کوثر ) کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الْأَنْبِيَاءَ يَتَبَاهَوْنَ : أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَصْحَابًا مِنْ أُمَّتِهِ ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ يَوْمَئِذٍ أَكْثَرَهُمْ كُلِّهِمْ وَارِدَةً ، وَإِنَّ كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ قَائِمٌ عَلَى حَوْضٍ مَلْآنَ ، مَعَهُ عَصًا يَدْعُو مَنْ عَرَفَ مِنْ أُمَّتِهِ ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ سِيمَا يَعْرِفُهُمْ بِهَا نَبِيُّهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّمُرِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ : يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” انبیاء کرام ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کریں گے کہ ان کی امت میں سے کس کے ساتھی زیادہ ہیں ؟ تو مجھے یہ امید ہے کہ اس دن میرے ساتھی سب سے زیادہ ہوں گے ، اور وہ سب ( حوض پر میرے پاس ) آئیں گے ، اُس دن ان انبیاء کرام میں سے ہر ایک بھرے ہوئے حوض کے پاس کھڑا ہو گا ، اس کے پاس عصا ہو گا ، وہ اپنی امت کے جس فرد کو پہچانے گا اسے بلائے گا اور ہر امت کی مخصوص نشانی ہو گی ، جس کے ذریعے ان کا نبی انہیں پہچان لے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن جعفر سمری ہے جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ازدی کہتے ہیں : لوگ اس کے بارے میں کلام کرتے ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔