حدیث نمبر: 18462
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، مَنْ وَرَدَ عَلَيَّ وَشَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا [ أَلَا ] ، لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ أَقْوَامٌ أَعْرِفُهُمْ بِعِرْفَانٍ ، ثُمَّ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ " . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ : " لَيَرِدَنَّ " . إِلَى آخِرِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا ، جو شخص میرے پاس آ جائے گا اور پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا ، خبردار ! میرے سامنے کچھ ایسے لوگ آئیں گے ، جنہیں میں پہچانوں گا لیکن پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ آ جائے گی ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے تاہم اس میں ” لیردن “ ( میرے پاس آئیں گے ) سے لے کر آخر تک کے الفاظ نہیں ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18462
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5834)»