مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابٌ : لَيْسَ أَحَدٌ يُنْجِيهِ عَمَلُهُ . باب: کوئی ایسا نہیں ہے ، جس کا عمل اسے نجات دلوائے
حدیث نمبر: 18431
وَعَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ أَحَدٌ مِنْكُمْ بِعَمَلٍ " . قَالُوا : وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ ؟ ! قَالَ : " وَلَا أَنَا ، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے کوئی ایک عمل کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہو گا ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ بھی نہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں بھی نہیں ، البتہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت اور فضل کے ذریعے ڈھانپ لیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔