حدیث نمبر: 18396
وَفِي رِوَايَةٍ : " فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ : وَعِزَّتِكَ ، مَا كَتَبْنَا إِلَّا مَا عَمِلَ ! قَالَ : صَدَقْتُمْ إِنَّ عَمَلَهُ كَانَ لِغَيْرِ وَجْهِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” فرشتے کہیں گے : تیری عزت کی قسم ہے ہم نے صرف وہ چیز نوٹ کی جو اس نے عمل کیا تھا ، تو پروردگار فرمائے گا : تم نے سچ کہا: ہے ، اس کا عمل میرے علاوہ کسی اور کے لئے تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک رجال صحیح کے رجال ہیں ، یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18396
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح