مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ . باب: حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ : عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ ، وَعَنْ جَسَدِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ ، وَعَنْ مَالِهِ فِيمَا أَنْفَقَهُ ، وَمِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ ، وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ مَعَ أَنَّهُ يَشْتُمُ السَّلَفَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن بندے کے پاؤں اپنی جگہ سے اس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے لیا جاتا ، اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بسر کیا ؟ اس کے جسم کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا ؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کہاں اسے خرچ کیا اور کیسے اس کو کمایا ؟ اور اس کی ہمارے ساتھ ( یعنی اہل بیت کے ساتھ ) محبت کے بارے میں ( اس سے حساب لیا جائے گا ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن اشقر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اگرچہ وہ اسلاف کو برا کہتا ہے ۔