حدیث نمبر: 18357
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تُحْشَرُ هَذِهِ الْأُمَّةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى ثَلَاثَةِ أَصْنَافٍ : فَصِنْفٌ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ ، وَصِنْفٌ يُحَاسَبُونَ حِسَابًا يَسِيرًا وَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَصِنْفٌ يَجِيئُونَ عَلَى حَمَائِلِهِمْ كَأَمْثَالِ الْجِبَالِ الرَّاسِيَةِ ، فَيَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ وَعَزَّ - لِلْمَلَائِكَةِ - وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ - : مَنْ هَؤُلَاءِ ؟ فَيَقُولُونَ : رَبَّنَا ، عَبِيدٌ مِنْ عَبِيدِكَ ، كَانُوا يَعْبُدُونَكَ لَا يُشْرِكُونَ بِكَ شَيْئًا . فَيَقُولُ : حَطُّوهَا عَنْهُمْ ، وَضَعُوهَا عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى ، وَادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِي " . قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن اس امت کا حشر تین اصناف میں کیا جائے گا ، ایک قسم وہ ہو گی جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائے گی ، ایک قسم وہ ہو گی ، جن سے معمولی حساب لیا جائے گا اور وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے ، ایک قسم وہ ہو گی جو پہاڑوں کی طرح کے اپنے بوجھ لے کر آئیں گے ، اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے ، یہ کون لوگ ہیں ؟ فرشتے جواب دیں گے : اے ہمارے پروردگار ! یہ تیرے بندے ہیں جو تیری عبادت کیا کرتے تھے ، یہ کسی کو تیرا شریک قرار نہیں دیتے تھے ، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : ان کا بوجھ ہٹا دو ! اور یہودیوں اور عیسائیوں پر ڈال دو اور انہیں میری رحمت کے وسیلے سے جنت میں داخل کر دو ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ” صحیح “ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18357
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف