حدیث نمبر: 18358
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : إِنَّكُمْ مَجْمُوعُونَ بِصَعِيدٍ وَاحِدٍ ، يَنْفُذُكُمُ الْبَصَرُ ، وَيُسْمِعُكُمُ الدَّاعِي . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَبَاحٍ النَّخَعِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کیا جائے گا سب لوگ بینائی کے دائرے میں آ سکیں گے ، اور پکارنے والا سب تک اپنی آواز پہنچا سکے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ریاح نخعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18358
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح