حدیث نمبر: 18350
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " تَجْتَمِعُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيُقَالُ : أَيْنَ فُقَرَاءُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَمَسَاكِينُهَا ؟ فَيَقُومُونَ فَيَقُولُ : مَاذَا عَمِلْتُمْ ؟ فَيَقُولُونَ : رَبَّنَا ، ابْتُلِينَا فَصَبَرْنَا ، وَوَلَّيْتَ الْأُمُورَ وَالسُّلْطَانَ غَيْرَنَا . فَيَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - : صَدَقْتُمْ - أَوْ نَحْوَ هَذَا - فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ بِزَمَانٍ . وَيَبْقَى شِدَّةُ الْحِسَابِ عَلَى ذَوِي الْأُمُورِ وَالسُّلْطَانِ " . قَالُوا : فَأَيْنَ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَئِذٍ ؟ قَالَ : " يُوضَعُ لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ ، يُظَلِّلُ عَلَيْهِمُ الْغَمَامُ ، يَكُونُ ذَلِكَ الْيَوْمَ أَقْصَرَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مِنْ سَاعَةٍ مِنْ نَهَارٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي كَثِيرٍ الزُّبَيْدِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم لوگ قیامت کے دن اکٹھے ہو گے ، تو یہ کہا: جائے گا : اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں ؟ تو وہ کھڑے ہو جائیں گے ، ان سے دریافت کیا جائے گا : تم نے کیا عمل کیا ؟ وہ جواب دیں گے : اے ہمارے پروردگار ! تو نے ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا تو ہم نے صبر سے کام لیا ، تو نے امور اور حکومت کا نگران ہمارے علاوہ دوسروں کو بنایا ، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تم نے سچ کہا: ہے ، راوی کو شک ہے ، یا شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو وہ لوگ دوسرے لوگوں سے ایک مخصوص عرصہ پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور حساب کی شدت ان لوگوں کے لیے باقی رہ جائے گی ( یعنی جو دنیا میں امور اور حکومت سے متعلق افراد تھے ) ۔ لوگوں نے دریافت کیا : اُس وقت مومنین کہاں ہوں گے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اُن کے لیے نور سے بنے ہوئے منبر رکھے جائیں گے ، ان پر بادل سایہ کر دیں گے اور وہ ( یعنی قیامت کا ) دن مومنین کے لیے ( دنیا کے ) دن کے ایک پہر سے زیادہ مختصر ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوکثیر زبیدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18350
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (211/19)»