حدیث نمبر: 18337
وَعَنِ الْمِقْدَامِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " تَدْنُو الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى تَكُونَ مِنَ النَّاسِ قَدْرَ مِيلٍ ، وَيُزَادُ فِي حَرِّهَا فَتَصْحَرُهُمْ ، فَيَكُونُونَ فِي الْعَرَقِ بِقَدْرِ أَعْمَالِهِمْ ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ الْعَرَقُ إِلَى كَعْبَيْهِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى حِقْوَيْهِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ إِلْجَامًا " . وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، عَنْ شَيْخِهِ : إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عِرْقٍ الْحِمْصِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن سورج اتنا قریب آ جائے گا کہ وہ لوگوں سے ایک میل کے فاصلے جتنا رہ جائے گا اور اس کی گرمی زیادہ ہو جائے گی ، جو انہیں جلائے گی اور لوگ اس صورتحال میں اپنے اعمال کے حساب سے پسینے کی مختلف مقداروں میں ہوں گے ، کسی شخص کا پسینہ اس کے ٹخنوں تک آ رہا ہو گا ، کسی کا پسینہ اس کے گھٹنوں تک آ رہا ہو گا ، کسی کا پسینہ اس کے پیٹ کے نچلے حصے تک آ رہا ہو گا اور کسی کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد عرق حمصی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18337
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (281/20)»