حدیث نمبر: 18335
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " تَدْنُو الشَّمْسُ مِنَ الْأَرْضِ فَيَعْرَقُ النَّاسُ ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَبْلُغُ عَرَقُهُ عَقِبَيْهِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى الْعَجُزِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ الْخَاصِرَةَ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ مَنْكِبَيْهِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ عُنُقَهُ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ وَسَطَ فِيهِ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ أَلْجَمَهَا فَاهُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ هَكَذَا - وَمِنْهُمْ مَنْ يُغَطِّيهِ عَرَقُهُ - وَضَرَبَ بِيَدِهِ وَأَشَارَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ( قیامت کے دن ) سورج زمین کے اتنا قریب آ جائے گا کہ لوگوں کو پسینے آئیں گے ، کچھ ایسے لوگ ہوں گے جن کا پسینہ ان کی ایڑیوں تک آ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ اُن کی نصف پنڈلی تک آ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے گھٹنوں تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے پیٹ کے نچلے حصے تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے پہلو تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے کندھوں تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کی گردن تک پہنچ رہا ہو گا ، اور کچھ ایسے ہوں گے کہ وہ اس پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات بیان کی کہ اس کے منہ کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی ، راوی بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح اشارہ کرتے ہوئے دیکھا کہ کچھ لوگوں کو ان کے پسینے نے ڈھانپ لیا ہو گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کی سند عمدہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18335
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (157/4)»