حدیث نمبر: 18307
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ ، وَحَنَى جَبْهَتَهُ ، وَأَصْغَى السَّمْعَ مَتَى يُؤْمَرُ ؟ " . قَالَ : فَسَمِعَ بِذَلِكَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَقَّ عَلَيْهِمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قُولُوا : حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں کیسے مطمئن رہ سکتا ہوں ؟ جبکہ قرن ( یعنی صور ) سے متعلق فرشتے نے قرن کے ساتھ منہ لگایا ہوا ہے ، اُس نے اپنی پیشانی کو جھکایا ہوا ہے اور سماعت متوجہ رکھی ہوئی ہے کہ اسے کب حکم ہوتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے یہ بات سنی ، تو یہ بات اُن پر بہت گراں گزری ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ یہ پڑھو : ” ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اگرچہ ان میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18307
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5072) اخرجه احمد فى المسند (374/4)»