مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ . باب: نبی اکرم ﷺ اور سلف ( صالحین ) کے طرز زندگی کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا ; فَقَالَ لَهُ : " أَلَا تَسْتَاكُ ؟ " . فَقَالَ : إِنِّي لَأَفْعَلُ وَلَكِنْ لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ ، فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا ، فَآوَاهُ وَقَضَى حَاجَتَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو افراد آئے ، ان دونوں کی حاجت ایک ہی تھی ، ان میں سے ایک شخص نے گفتگو شروع کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے منہ میں سے بدبو محسوس ہوئی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے دریافت کیا : کیا تم مسواک نہیں کرتے ہو ؟ اس نے جواب دیا : کرتا ہوں ، لیکن میں نے تین دن سے کھانا نہیں کھایا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ایک شخص کو ہدایت کی ، وہ اسے اپنے ساتھ لے کر گیا اور اس نے اس کی حاجت پوری کی ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند عمدہ ہے ۔