مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا ، وَفِيمَا مَضَى مِنْهَا .
حدیث نمبر: 18223
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَظَرَ إِلَى الشَّمْسِ عِنْدَ غُرُوبِهَا عَلَى أَطْرَافِ سَعَفِ النَّخْلِ ، فَقَالَ : " مَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا فِيمَا مَضَى مِنْهَا إِلَّا مِثْلُ مَا بَقِيَ مِنْ يَوْمِكُمْ هَذَا فِيمَا مَضَى مِنْهُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج کی طرف دیکھا جو کھجور کی شاخوں کے اوپر نظر آ رہا تھا اور غروب ہونے کے قریب تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گزرے ہوئے حصے کے مقابلے میں دنیا اتنی باقی رہ گئی ہے جتنا تمہارا یہ دن گزرے ہوئے حصے کے مقابلے میں باقی رہ گیا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن عبدالرحمن ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔