حدیث نمبر: 18221
عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِيمَا خَلَا مِنَ الْأُمَمِ كَمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالشَّمْسُ عَلَى قُعَيْقِعَانٍ بَعْدَ الْعَصْرِ ، فَقَالَ : " مَا أَعْمَارُكُمْ فِي أَعْمَارِ مَنْ مَضَى إِلَّا كَمَا بَقِيَ مِنْ هَذَا النَّهَارِ فِيمَا مَضَى مِنْهُ " . وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ شَرِيكٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم سے پہلے کی امتوں کے مقابلے میں تمہاری مدت یوں ہے جیسے عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک کا درمیانی وقت ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : راوی بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور سورج اُس وقت عصر کے بعد قیقعان ( نامی پہاڑ ) پر تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی عمروں کے مقابلے میں ، تمہاری عمریں یوں ہیں ، جس طرح گزرے ہوئے دن کے مقابلے میں باقی رہ جانے والا دن ہے ۔ “ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور کبیر کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی شریک ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18221
درجۂ حدیث محدثین: رجال الصغير والأوسط رجال الصحيح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (53) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13285)»