مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنِ اقْشَعَرَّ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جس پر اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے کپکپی طاری ہو جائے
حدیث نمبر: 18217
عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا اقْشَعَرَّ جِلْدُ الْعَبْدِ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ; تَحَاتَّتْ عَنْهُ خَطَايَاهُ كَمَا تَحَاتُّ عَنِ الشَّجَرَةِ الْبَالِيَةِ وَرَقُهَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ الْعَبَّاسِ وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے کسی بندے کی جلد پر کپکپی طاری ہوتی ہے تو اس کے گناہ یوں جھڑتے ہیں جیسے بوسیده درخت سے پتے جھڑتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک خاتون ام کلثوم بنت عباس ہیں اور میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔