مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ . باب: خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا ذَرٍّ فَقَالَ : " يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَلَا أَدُلَّكَ عَلَى خَصْلَتَيْنِ هُمَا خَفِيفَتَانِ عَلَى الظَّهْرِ ، وَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ غَيْرِهِمَا ؟ " . قَالَ : بَلَى . يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ ، وَطُولِ الصَّمْتِ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، مَا عَمِلَ الْخَلَائِقُ بِمِثْلِهِمَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے ابوذر ! کیا میں تمہاری رہنمائی دو ایسی خصلتوں کی طرف نہ کروں جو پشت کے لیے ہلکی ہیں ، لیکن میزان میں اُن دونوں کے علاوہ ( دیگر چیزوں ) سے وزنی ہوں گی ، انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم پر اچھے اخلاق اور طویل خاموشی اختیار کرنا لازم ہے ، اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، مخلوق نے ان دونوں جیسا کوئی عمل نہیں کیا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشار بن حکم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔