مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ النَّفَقَةِ مِنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ . باب: حلال یا حرام میں سے خرچ کرنا
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : " مَنِ اشْتَرَى ثَوْبًا بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ ، وَفِيهِ دِرْهَمٌ مِنْ حَرَامٍ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ صَلَاةً مَا دَامَ عَلَيْهِ " . قَالَ : ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : صَمْتًا إِنْ لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُهُ يَقُولُهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ هَاشِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَهَاشِمٌ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جو شخص دس درہم کے عوض میں کوئی کپڑا خریدے اور ان میں سے ایک درہم حرام مال میں سے ہو تو وہ کپڑا جب تک اس کے جسم پر رہے گا اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں کرے گا ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد انہوں نے اپنی دو انگلیاں دونوں کانوں میں داخل کیں اور فرمایا : یہ دونوں بہرے ہو جائیں اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہو ۔
یہ روایت امام أحمد نے ہاشم کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے اور ہاشم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اگرچہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے ۔