حدیث نمبر: 18063
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ : " صَلَاحُ أَوَّلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِالزَّهَادَةِ وَالْيَقِينِ ، وَهَلَاكُهَا بِالْبُخْلِ وَالْأَمَلِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ) ” اس امت کے ابتدائی حصے کی بہتری ، دنیا سے بے رغبتی اور یقین کے ذریعے ہو گی ، اور ان کی ہلاکت بخل اور امیدوں کی وجہ سے ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18063
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن