مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ تَعَالَى عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا . باب: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے ، تو اسے دنیا سے بچاتا ہے
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي ، وَيَعْلَمُ أَنَّ مَا جِئْتُ بِهِ هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ ، فَأَقْلِلْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ ، وَعَجِّلْ قَبْضَهُ . اللَّهُمَّ وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي وَلَمْ يُصَدِّقْنِي ، وَيَعْلَمْ أَنَّ مَا جِئْتُ بِهِ هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ ; فَأَكْثِرْ مَالَهُ ، وَوَلَدَهُ ، وَأَطِلْ عُمْرَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے اللہ ! جو شخص مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کرے اور وہ یہ بات جان لے کہ میں جو لے کے آیا ہوں وہ تیری طرف سے آنے والا حق ہے ، تو اس شخص کے مال اور اولاد کو کم کر دینا اور اسے جلدی موت دے دینا ، اے اللہ ! اور جو شخص مجھ پر ایمان نہ لائے اور میری تصدیق نہ کرے اور وہ یہ بات جانتا ہو کہ میں جو لے کے آیا ہوں وہ تیری طرف سے آنے والا حق ہے ، تو اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر دینا اور اس کی عمر کو طویل کر دینا ۔ “ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ متروک ہے ۔