مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّوَاضُعِ . باب: تواضع کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 18051
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَكُونُ زَاهِدًا حَتَّى تَكُونَ مُتَوَاضِعًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ : أَبُو يُوسُفَ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّوَاضُعِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم اس وقت تک زاہد نہیں ہو سکتے ، جب تک تم متواضع نہیں ہوتے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب ابویوسف ہے اور وہ کذاب ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : تواضع کے بارے میں کچھ احادیث کتاب الادب میں گزر چکی ہیں ۔