مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشُّكْرِ وَالصَّبْرِ . باب: شکر کرنے اور صبر کرنے کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 18050
وَعَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَرْبَعٌ لَا يُصَبْنَ إِلَّا بِعُجْبٍ : الصَّبْرُ ، وَهُوَ أَوَّلُ الْعِبَادَةِ ، وَالتَّوَاضُعُ ، وَذِكْرُ اللَّهِ ، وَقِلَّةُ الشَّيْءِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ أَخْرَجَ لَهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” چار چیزیں ایسی ہیں ، جو صرف حیرت انگیز ہونے کے طور پر ملتی ہیں ، صبر ، یہ عبادت کا آغاز ہے ، تواضع ، اللہ تعالیٰ کا ذکر اور چیز کا کم ہونا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کے حوالے سے ” مستدرک “ میں روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔