حدیث نمبر: 18052
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أَتَى عَلَيْنَا زَمَانٌ وَمَا يَرَى أَحَدٌ مِنَّا أَنَّهُ أَحَقُّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ ، أَتَى عَلَيْنَا زَمَانٌ الدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ أَخِينَا الْمُسْلِمِ . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَبَعْضُهَا حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم پر ایک ایسا زمانہ آیا تھا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص یہ سمجھتا تھا کہ وہ دینار یا درہم کے بارے میں اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ حق دار نہیں ہے اور اب ہم پر ایسا زمانہ آ گیا ہے ، جس میں دینار اور درہم ہمارے نزدیک اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ محبوب نہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے بعض حسن ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18052
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن