مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْ أَحَبَّ أَحَدًا فَلْيُعْلِمْهُ . باب: جب کوئی شخص کسی سے محبت کرتا ہو ، تو وہ اسے بتا دے
حدیث نمبر: 18036
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ رَجُلٌ وَرَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أُحِبُّهُ لِلَّهِ . قَالَ : " أَعْلَمْتَهُ ذَاكَ ؟ " . قَالَ : لَا . قَالَ : " قُمْ فَأَعْلِمْهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، اسی دوران ایک شخص گزرا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اس شخص سے محبت کرتا ہوں ( یعنی اس سے ، جو ابھی پاس سے گزرا ہے ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے اسے یہ بات بتائی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اُٹھو اور ( جا کر ) اُسے یہ بتاؤ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔