مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ . باب: آدمی ، اس کے ساتھ ہو گا ، جس سے وہ محبت رکھتا ہے
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ : هَاجَرَ أَبِي صَفْوَانُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ ، فَمَدَّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَمَسَحَ عَلَيْهَا ، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ : إِنِّي أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مَيْمُونٍ الْمُرَائِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤عبدالرحمن بن صفوان بن قدامہ بیان کرتے ہیں : میرے والد سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا ، انہوں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا دست مبارک پھیرا ، سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! میں آپ سے محبت کرتا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” آدمی اُس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن میمون مرائی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔