حدیث نمبر: 18023
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ - أَحْسَبُهُ قَالَ : - وَاللَّهِ ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ هَذَا الْحَالِفُ عَلَى مَا حَلَفَ ؟ " . فَقَالَ الرَّجُلُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ : " انْطَلِقْ ; فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، وَعَلَيْكَ مَا اكْتَسَبْتَ ، وَلَكَ مَا احْتَسَبْتَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں ، راوی بیان کرتے ہیں : میرا خیال ہے اس نے تین مرتبہ یہ کلمات کہے ، اللہ کی قسم ! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ حلف اٹھانے والا شخص کون ہے ؟ جو ایک بات پر حلف اٹھا رہا ہے ، اس شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم جاؤ ! تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو ، جو تم نے ( گناہ ) کمایا ہے اس کا وبال تم پر ہو گا اور ( جس نیکی کے حوالے سے ) تم نے ثواب کی امید رکھی تھی اس کا اجر تمہیں ملے گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18023
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3593)»